جموں: بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈرون کو واپس بھگایا

بی ایس ایف کے ایک ترجمان کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ڈرون نے کہیں ہتھیار یا نشہ آور مواد نہ ڈالا ہو۔

ڈرون، تصویر آئی اے این ایس
ڈرون، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دوران شب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو واپس بھگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ڈرون نے کہیں ہتھیار یا نشہ آور مواد نہ ڈالا ہو۔

انہوں نے کہا کہ 'رام گڑھ علاقے میں بین الاقومی سرحد پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب قریب سوا بارے بجے جھپکتی ہوئی روشنی (ایک مشتبہ ڈرون کی) دیکھی گئی'۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں تعینات الرٹ جوانوں نے اس روشنی کی طرف گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ (ڈرون) واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔


بتادیں کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ اس نوعیت کا پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں بی ایس ایف کے جوانوں نے ضلع سانبہ کے چملیال سرحدی پوسٹ پر 22 مارچ کو ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو بھارتی حدود میں داخل ہونے سے روکا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔