جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں جوان سال استاد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت
سرکاری ذرائع کے مطابق اجس کے شیخ محلے میں پیر کی صبح اس وقت ہر سو ماتمی سماں بندھ گیا جب محمد رمضان راتھر ولد مرحوم عارف راتھر نامی ایک استاد کی اپنے گھر پر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سری نگر: وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہونے کے واقعات کا گراف تشویش ناک حد تک بڑھ رہا ہے اور آئے روز کسی نہ کسی علاقے سے اس نوعیت کا واقعہ رونما ہونے کی خبریں اخباروں میں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں پیر کی صبح ایک جوان سال استاد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی اور مذکورہ استاد کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کیوں نہ کہوں: آپ خود اشیا ہیں کیونکہ کوئی چیز مفت نہیں ملتی
سرکاری ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ 7 دنوں کے دوران 12 افراد کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجس کے شیخ محلے میں پیر کی صبح اس وقت ہر سو ماتمی سماں بندھ گیا جب محمد رمضان راتھر ولد مرحوم عارف راتھر نامی ایک استاد کی اپنے گھر پر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ محمد رمضان کو بے ہوشی کے عالم میں نزدیکی شفا خانہ منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ مرحوم ایک پرائیویٹ اسکول میں استاد کے بطور کام کرتے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جب مذکورہ استاد کے جسد خاکی کو گھر واپس لایا گیا، تو لوگوں بالخصوص خواتین کو زار و قطار روتے ہوئے دیکھا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔