پربھنی کے پولٹری فارم میں 800 مرغیوں کی موت سے مہاراشٹر میں دہشت
برڈ فلو کی دہشت نے اب مہاراشٹر کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پربھنی کے پولٹری فارم سے 800 مرغیوں کے مرنے کی خبر آئی ہے۔
پورا ملک برڈ فلوکی دہشت کے سائے میں ہے۔ مہاراشٹر کے پربھنی ضلع کےمورمبا گاؤں میں واقع پولٹری فارم میں 800 مرغیوں کے مرنے کی خبر آئی ہے جس کی وجہ سے پورے مہاراشٹر میں دہشت پھیل گئی ہے۔ مرنے والی ان مرغیوں کے نمونوں کو جانچ کے لئے بھیجا تھا اور جانچ رپورٹ میں برڈ فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اہنکار نہیں بلکہ مرکزی حکومت کی مجبوری ہے... اعظم شہاب
واضح رہے اس پولٹری فارم کو ایک سیلف ہیلپ گروپ چلاتا ہے اور اس میں قریب آٹھ ہزار مرغیاں ہیں جن میں سے گزشتہ دو روز میں 800 کی موت ہوگئی۔ ان مرغیوں کی موت کے بعد اس گاؤں کے دس کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے علاقوں میں مرغیوں کے لانے لے جانے پر روک لگا دی ہے۔
مہاراشٹر میں برڈ فلو کا یہ پہلا معاملہ سامنے آ یا ہے اور وہ ملک کا آٹھواں صوبہ ہوگیا ہے جہاں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے پہلےکیرل، راجستھان، مہراشٹر، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں برڈ فلو پھیلنےکی تصدیق ہوچکی ہے۔ برڈ فلو کے پھیلنے کے بعد دہلی حکومت نےغازی پور میں واقع اپنی مرغا منڈی دس روز کے لئے مکمل طور سے بند کر دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔