جموں و کشمیر: کٹھوعہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پنجاب کے پٹھانکوٹ سے بھری تھی پرواز

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے ایک فوجی چاپر جس میں پانچ سے چھ افراد سوار تھے، کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کی صبح رنجیت ساگر کے نزدیک ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ فوج کا ’دھرو ہیلی کاپٹر‘ تھا اور حادثہ کے دوران اس کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق ہتھیاروں کے نظام (ویپن سسٹم) سے آراستہ اس ہیلی کاپٹر نے پنجاب کے پٹھانکوٹ سے پرواز بھری تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے ایک فوجی چاپر جس میں پانچ سے چھ افراد سوار تھے، کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔


انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچاؤ آپریشن کے لئے فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئی ہیں۔ بتادیں کہ رنجیت ساگر ڈیم کے حدود پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر کے ساتھ ملتے ہیں اور یہ حادثہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پیش آیا ہے۔

فووج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ سلامت ہیں اور ہیلی کاپٹر میں نصب ویپن سسٹم کو پٹھانکوٹ سے بند کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سال کی شروعات میں بھی جموں میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کریش ہوا تھا، اس وقت ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔