پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا زور دار ہنگامہ، وقفہ سوال مکمل نہ ہوسکا
ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ہاتھوں میں تختیاں لے کر اسپیکر کی نشست کے پاس پہنچ گئے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے۔
نئی دہلی: پیگاسز جاسوسی معاملے، زرعی قوانین سمیت دیگر معاملوں پر لوک سبھا میں منگل کو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جاری رہا، جس کے سبب وقفہ سوال مکمل نہ ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 20 منٹ کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور شرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ہاتھوں میں تختیاں لے کر اسپیکر کی نشست کے پاس پہنچ گئے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے۔
اسپیکر اوم برلا نے ہنگامے کے درمیان ہی وقفہ سوالات شروع کیا، ساتھ ہی ہنگامہ کر رہے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوال میں کسانوں کے مسائل سے متعلق اپنے سوال حکومت سے پوچھیں۔ لیکن وہ نہ مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔ اسپیکر نے ہنگامے کے درمیان ہی تقریباً 40 منٹ تک وقفہ سوال چلایا لیکن ہنگامہ تھمتا نہ دیکھ کر انہوں نے 20 منٹ پہلے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔