جموں و کشمیر: پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، تصادم میں ایک جوان زخمی

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں منگل کے روز فوج کے جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تاہم اس فائرنگ کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

تصویر آئی اے اینایس

user

قومی آواز بیورو

سری نگر: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں منگل کے روز فوج کے جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تاہم اس فائرنگ کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح مستعد فوجی جوانوں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فوج کی شمالی کمان نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا، ’’الرٹ فوجی جوانوں نے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح 3 بجے در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو فائرنگ کے ساتھ مصروف رکھ کر ان کی طرف سے کی جانے والی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔‘‘


انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان بھاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگلات میں تین سے چار ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں، جن کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فوج نے جموں ڈویژن کے گھنے جنگلات والے اضلاع سے ملی ٹینٹوں کو ختم کرنے کے لیے پہلے ہی تقریباً 4 ہزار خصوصی تربیت یافتہ جوان تعینات کیے ہیں، جن میں ایلیٹ پیرا کمانڈوز اور پہاڑی جنگ میں تربیت یافتہ فوجی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔