جماعت اسلامی تلنگانہ کی سدبھاؤنا مہم

مقامی امیر جماعت اسلامی ہند جگتیال عمادالدین عمیر نے کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد برادران وطن سے خوشگوار تعلقات استوار کرنا اور ان میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دورکرنا بھی ہے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند جگتیال ضلع (تلنگانہ) شعبہ ملی، ملکی و عالمی اُمور کی جانب سے مقامی سطح پر سدبھاؤنا مہم 30 اگست تک چلائی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک کے موجودہ حالات میں مختلف مذاہب کے ماننے والے شہریوں کے درمیان رواداری وبھائی چارہ کے فروغ، باہمی بھروسہ کی فضاء کو پروان چڑھانے اور سماج میں رہنے بسنے والے لوگوں کے درمیان امن و امان کے ماحول کو مضبوط کرنے، شعبہ کے ہندوستانی سماج سیل کے تحت 20 تا 30 اگست سدبھاؤنا مہم چلا رہی ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظرمہم کے دوران مختلف آن لائن سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ اس مہم کی مجوزہ سرگرمیوں میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے مقابلہ جات کا انعقادعمل میں آئے گا جس میں آن لائن مضمون نویسی مقابلہ ‘ تقریری مقابلہ‘ پوسٹرسازی، مضمون نگاری وغیرہ شامل ہیں۔


یہ مقابلہ جات ملک میں بھائی چارہ و رواداری کو فروغ دینے جیسے عنوانات پر گریٹ /جی میٹ پرمنعقد ہوں گے۔ مہم کے دوران جگتیال مقامی یونٹ پر ایک روزہ سدبھاؤنا ٹوئٹرکیمپئن بھی چلائی جائے گی۔ سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعہ بڑی تعداد میں عوام کوسدبھاؤنا عہد دلایا جائے گا، عہد لینے والے افراد کو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

اس موقع پرامیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال عمادالدین عمیر نے تمام کیڈر کے علاوہ عوام الناس سے بھی اس مہم کا حصہ بننے اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد برادران وطن سے خوشگوار تعلقات استوار کرنا اور ان میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دورکرنا بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔