200 کروڑ روپے ٹھگی معاملے میں جیکلین فرنانڈیز کی ضمانت پر آج بھی صادر نہیں ہوا فیصلہ، سماعت 20 دسمبر تک ملتوی
ٹھگ سکیش چندرشیکھر سے جڑے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں جیکلین فرنانڈیز کو ملزم بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ سکیش اور جیکلین کو ملانے والی پنکی ایرانی سے بھی پوچھ تاچھ ہوئی تھی۔
دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز سکیش چندرشیکھر سے جڑے 200 کروڑ روپے کی جبراً وصولی کے معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی سماعت 20 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ 30 نومبر کو دہلی پولیس نے ممبئی کے چندرشیکھر کی ساتھی پنکی ایرانی کو گرفتار کیا تھا جس نے انھیں فرنانڈیز سے ملوایا تھا۔
اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکلین فرنانڈیز 12 دسمبر کو صبح 10 بجے کے قریب عدالت پہنچی۔ اس کے بعد کورٹ نے جیکلین فرنانڈیز پر لگے الزامات پر سماعت کی تاریخ اب 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جیکلین فرنانڈیز کی 10 نومبر کو عارضی ضمانت ختم ہو چکی ہے۔ تب پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دو لاکھ روپے کے پرسنل بانڈ پر انھیں ضمانت دے دی۔ حالانکہ بغیر عدالت کی اجازت کے جیکلین فرنانڈیز ملک چھوڑ کر باہر نہیں جا سکتی ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز اس معاملے میں ٹھگ سکیش چندرشیکھر کی بیوی لینا مارنا پالوز کی ضمانت عرضی پر بھی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ سنگل جج بنچ کے جسٹس دنیش کمار نے 2 جنوری 2023 کو آئندہ سماعت کے لیے معاملے کو فہرست بند کرتے ہوئے پولیس سے 6 ہفتہ کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا۔ قابل ذکر ہے کہ ای او ڈبلیو نے گزشتہ سال چندرشیکھر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔