جموں و کشمیر میں اندوہناک سڑک حادثہ، آئی ٹی بی پی کے 6 جوان ہلاک، کئی زخمی

افسران کے مطابق امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی ختم کر آئی ٹی بی پی جوان بس سے واپس جا رہے تھے تبھی یہ حادثہ ہوا، راحت اور بچاؤ مہم شروع کی گئی ہے۔

بس حادثہ، تصویر آئی اے این ایس
بس حادثہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کے روز آئی ٹی بی پی ملازمین کو لے کر جا رہی ایک بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں بس کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں 6 جوانوں کی موت ہو گئی جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ بس آئی ٹی بی پی کے 39 جوانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے دو جوانوں کو لے کر چندن واڑی سے پہلگام جا رہی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی ٹی بی پی جوانوں کو لے کر ایک بس چندن واڑی سے پہلگام جا رہی تھی۔ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس اچانک گڈھے میں گر گئی۔ بس میں 39 جوان سوار تھے۔ ان میں سے 37 جوان آئی ٹی بی پی کے اور دو جوان جموں و کشمیر پولیس کے تھے۔


افسران نے بتایا کہ سبھی جوان امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تھے۔ امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد آئی ٹی بی پی جوان بس سے واپس جا رہے تھے تبھی اچانک بریک فیل ہونے کے بعد بس ندی میں گر گئی۔ بچاؤ اور راحت رسانی مہم جاری ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سری نگر واقع فوجی اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔