’این ٹی اے کو فوری طور پر کلین چیٹ دینا میری غلطی تھی‘، وزیر تعلیم کا اعتراف

نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ انہوں نے این ٹی اے کو کلین چیٹ دینے میں عجلت سے کام لیا جو کہ ان کی غلطی تھی۔ وہ میرا پہلا دن تھا اور مجھے پوری معلومات نہیں تھی۔

<div class="paragraphs"><p>دھرمیندر پردھان/ تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دھرمیندر پردھان/ تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ میں نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں مسلسل سماعت ہو رہی ہے، اسی کے ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار ملزمین کی جانب سے نت نئے انکشافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اب اس معاملے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ٹی اے کو کلین چیٹ دینے کے معاملے میں مجھ سے جلد بازی ہوگئی اور جیسے ہی مجھے اس کا علم ہوا، میں پوری طرح فعال ہو گیا۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے حال ہی میں نیوز پورٹل ’آج تک‘ کو آج تک کو انٹرویو دیا ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ میری غلطی تھی۔ میں نے الیکشن کے بعد وزارت کا کام کاج سنبھالا تھا، وہ میرا پہلا دن تھا۔ اسی دن سپریم کورٹ نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت تک میرے پاس بے ضابطگی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اسی لیے میں نے کہا تھا کہ میرے پاس اس تعلق سے معلومات نہیں ہیں لیکن جیسے ہی مجھے اس کے  بارے میں علم ہوا، ہم فوری طور پر فعال ہو گئے اور میں نے بہار انتظامیہ سے بات کی۔


وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ’جمہوریت میں سچائی کا ذکر کر نا چاہیے۔ ہمارے لئے نیٹ امتحان دینے والے طلبا کا مفاد سب سے بلند ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے اندر کوئی شک نہ پیدا ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھرم ہوا تو مجھے اسے تسلیم کرنے میں کوئی  قباحت نہیں ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ کتنا ہی طاقتور انسان کیوں نہ ہو، اگر وہ مجرم پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہم ابھی بھی اپنی بات پر قائم یہں۔ ہم اس بات کی تیاری کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں امتحانات میں کوئی بے ضابطگی نہ ہو۔ این ٹی اے کے حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ ایک خودمختار ادارہ ہے، لیکن یہ غیر ذمہ دارانہ نہیں ہو سکتا۔ حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس تعلق سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔