اب تک کی ووٹنگ سے واضح ہے کہ انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور مودی اقتدار سے بے دخل ہوں گے: ملکارجن کھڑگے
کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے 6 مرحلوں کی ووٹنگ کے رجحان سے واضح ہے کہ انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور لوگ پی ایم مودی کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے 6 مرحلوں کی ووٹنگ کے رجحان سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور لوگ پی ایم مودی کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہوگی جبکہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی ہماری سیٹیں بڑھیں گی۔
خبر رساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا ہمارا اتحاد یوپی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ بی جے پی کس بنیاد پر 400 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ (مودی) جو بھی کہیں لیکن لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان کی قیادت کو قبول نہیں کرنا چاہتے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ اس الیکشن میں مہنگائی اور بے روزگاری عوام کے درمیان بڑا موضوع رہا ہے۔ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کا موضوع بھی لوگوں کے لیے بہت اہم رہا ہے۔ ایسے میں یہ بھلا یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ لوگ انہیں اکثریت دیں گے۔
کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ بی جے پی کو آندھرا پردیش میں کچھ ملے گا لیکن تلنگانہ اور کرناٹک میں کانگریس کو برتری ملے گی۔ کیرالہ اور تمل ناڈو میں بھی کانگریس آگے ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس کی سیٹیں بڑھیں گی۔ کھڑگے نے کہا کہ بہت سے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ وہ (بی جے پی) ریزرویشن کو کس طرح ختم کر رہے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تا تو وہ تو مرکز میں خالی آسامیاں پر کیے ہوتے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔