کیا شہاب الدین کے بیٹے اوسامہ آر جے ڈی میں شامل ہوں گے؟
تیجسوی یادو نے دس سرکولر روڈ پر واقع اپنے گھر پر کیوں رکھی ہے پریس کانفرنس ، کیا آنجہانی شہاب الدین کے بیٹے اوسامہ آر جے ڈی میں شامل کو سکے ہیں؟
سابق رکن پارلیمنٹ اور آر جے ڈی کے آنجہانی لیڈر شہاب الدین کے بیٹے اوسامہ شہاب کیا اتوارکو لالو پرساد یادو کی پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ وہ اتوار کو پٹنہ میں آر جے ڈی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ان کی والدہ حنا شہاب بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔
بہار میں 2025 میں اسمبلی انتخابات ہیں۔ اس سے پہلے اوسامہ کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی ہے اور کیا انہیں 2025 میں ٹکٹ دینے کی تیاریاں ہو رہی ہیں؟ کیا وہ 2025 میں اسمبلی الیکشن لڑیں گے؟ کیا لالو نے بڑا کھیل کھیلا ہے؟ سیاسی حلقوں میں ایسی بحثیں شروع ہو گئی ہیں۔
سیاست میں کون کب کس کے قریب آئے گا کوئی نہیں جانتا۔ لالو پرساد یادو اور آنجہانی لیڈر شہاب الدین کے تعلقات مشہور ہیں۔ حالیہ دنوں میں دونوں خاندانوں کے درمیان خاندانی اور سیاسی دونوں طرح سے کافی فاصلہ ہو گیا تھا۔ باغی رویہ اپناتے ہوئے آنجہانی رہنما شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا۔ اگرچہ وہ ہار گئی۔ اب خبر یہ ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان فاصلے کم ہوگئے ہیں۔
اتوار کو تیجسوی یادو خود پٹنہ کے 10 سرکلر روڈ پر واقع رابڑی کی رہائش گاہ پر اوسامہ شہاب کو پارٹی کی رکنیت دلاسکتے ہیں۔ اتوار کی صبح 10:45 پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے اندازہ یہی ہوتا ہے۔ تیجسوی یادو اس سے خطاب کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آر جے ڈی پارٹی کی رکنیت ملنے کے بعد 2025 کے اسمبلی انتخابات میں اسامہ کو موقع دیتی ہے یا نہیں؟
2024 کے لوک سبھا انتخابات میں دونوں خاندانوں کے درمیان کافی تناؤ تھا۔ اس بات پر زوردار چرچا تھی کہ آر جے ڈی حنا شہاب کو لوک سبھا کا ٹکٹ دے سکتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اسامہ شہاب کی پارٹی میں شمولیت کے بعد ان پر کتنی توجہ دی جاتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔