پاکستان میں سرحد کے قریب چوکی پر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

2021 میں افغانستان کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد سے ہی پاکستان کو مسلسل دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں دھماکہ  / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پاکستان میں دھماکہ / تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہفتہ کے روز ایک پولیس چوکی کو ہدف بنا کر خود کش حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ دھماکہ افغانستان کی سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع واقع میر علی تحصیل میں اسلم چیک پوسٹ پر ہوا۔

دراصل تین پہیہ گاڑی پر سوار ہوکر آئے حملہ آوروں نے چیک پوسٹ اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو ٹکر ماری۔ اس ٹکر کے بعد ہوئے دھماکہ کی وجہ سے 8 لوگوں کی جان چلی گئی۔ زخمی لوگوں کو فوری طور پر میران شاہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جس شدت کا دھماکہ تھا، عین ممکن ہے کہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو اور مہلوکین کی تعداد بھی بڑھ جائے۔


اس حملہ سے ایک روز قبل افغان سرحد کے پاس ایک چیک پوسٹ پر ہوئے حملے میں 10 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ یہ حملہ بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈیرا اسماعیل خان ضلع میں ہوا تھا۔ اس حملے میں تقریبا 20 سے 25 دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ پوسٹ ایک پولیس سپورٹ فورس ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے لی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 میں افغانستان کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد سے ہی پاکستان کو مسلسل دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوا ہے کیونکہ یہ دونوں علاقے افغانستان کی سرحد سے بالکل قریب ہیں۔ دوسری جانب دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں حال کے دنوں میں چلائے گئے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے تحت صرف اکتوبر ماہ میں تقریباً 1 درجن دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔