کیا سنگھ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حرکت میں ہے؟

کیا اب مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آر ایس ایس بھی اہم کردار ادا کر رہی ہےکیونکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان مسلسل ملاقاتوں کی خبروں کی چرچا ہے ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس میدان میں اترا ہوا نظر آ رہا  ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ آر ایس ایس نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو اپنی پہلی پسند کے طور پر نامزد کیا ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق  ایک طرف تمام سیاسی پارٹیاں ریاستی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہیں مہاراشٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بی جے پی کے درمیان مسلسل میٹنگیں ہو رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان کئی میٹنگیں ہوئی ہیں۔ تاہم لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد آر ایس ایس نے بی جے پی سے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ آر ایس ایس کے عہدیداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں کارکردگی سے سبق نہیں سیکھا گیا تو مہاراشٹراسمبلی انتخابات میں اقتدار سے ہاتھ دھو نا پڑ  سکتا ہے۔


مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اب بی جے پی-آر ایس ایس کے تمام نئے اور پرانے عہدیدار میٹنگوں میں الیکشن لڑنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ اس تناظر میں گزشتہ ہفتے ممبئی میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان کئی بار میٹنگیں ہوئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میٹنگوں میں ان سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں پارٹی کی اچھی گرفت نہیں ہے۔ سنگھ کا خیال ہے کہ بی جے پی کے کچھ لیڈروں کے علاوہ کوئی بھی ہندوتوا کے معاملے پر زیادہ بات نہیں کر رہا ہے۔ یہ مشورہ دیا گیا کہ اگر بی جے پی کو اجیت پوار کی ضرورت ہے تو ان کی تنقید پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے بی جے پی لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوک سبھا میں ہونے والی غلطیوں کو درست کریں ۔ کہا گیا  ہےکہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے مشورہ دیا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مضبوط حکمت عملی بنائی جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔


راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے کہا  ہے کہ اگر بی جے پی کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ بہت نقصان دہ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ آر ایس ایس بھی آگے آکر اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوتوا کے مسئلہ پر الیکشن لڑنے کی بنیاد پر غور کرتے ہوئے ایکناتھ شندے کو بھی ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اکتوبر 2024 میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔