جموں میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی: بی ایس ایف
بی ایس ایف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سانبہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے مستعد اہلکاروں نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات (ہیراؤن) کے آٹھ پاکیٹ بر آمد کئے۔
جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی صبح سانبہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کے آٹھ پاکیٹ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دوران بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک پاکستانی در انداز زخمی ہوا ہے۔
بی ایس ایف جموں کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانبہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے مستعد اہلکاروں نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات (ہیراؤن) کے آٹھ پاکیٹ بر آمد کئے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے سرحد پر پاکستان کی طرف ایک شخص کو مشکوک حالت میں ایک بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو دیکھتے ہی بی ایس ایف اہلکاروں نے اس کی طرف فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا تاہم زخمی در انداز واپس جانے میں کامیاب ہوگیا۔ بیان میں کے مطابق اس جگہ زخمی در انداز کے خون کے نشانات دیکھے گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔