راجدھانی میں شدید گرمی! اسکولوں کے لیے دہلی حکومت کا سرکلر جاری، ان تبدیلیوں کی ہدایات

دہلی میں شدید گرمی کے درمیان ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسکولوں کے لیے سرکلر جاری کیا ہے، جس میں دوپہر کی شفٹ میں اسمبلی پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں شدید گرمی نے عام زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ مارچ میں بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے بعد اپریل کا مہینہ سخت ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سورج کی تپش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کل یعنی 12 اپریل کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا، جو اس سال کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی حکومت نے اسکولوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

دہلی میں بڑھتی ہوئی گرمی کو دیکھتے ہوئے حکومت دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسکولوں کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں دوپہر کی شفٹ میں اسمبلی پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ گرمی کے موسم میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں سے اسکول میں پانی کا مناسب انتظام رکھنے کو کہا ہے۔


بچوں کو پانی کا وقفہ دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول آتے اور جاتے وقت دھوپ سے بچنے کے لیے آگاہ کیا جائے اور اگر کسی بچے کو دھوپ یا گرمی سے متعلق بیماری کی شکایت ہو تو فوری طور پر قریبی اسپتال میں رپورٹ کریں۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شمال مغربی ہندوستان میں اپریل سے جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یعنی دہلی کے لوگ اب شدید گرمی سے پریشان ہونے والے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس بار ملک میں مانسون کی معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔


آئی ایم ڈی کے مطابق آنے والے ہفتے میں شہر کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی پیشن گوئی مرکز کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے کہا ’’دہلی میں کم از کم ایک ہفتے کے لیے خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کسی بھی مغربی خلل کی عدم موجودگی میں 15 اپریل تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔ راجدھانی کے مختلف مقامات پر 17 اپریل تک پارہ 40 ڈگری سیلسیس کو چھو سکتا ہے، تاہم فی الحال گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔