کپوارہ میں ایل او سی پر ایک در انداز کو مار گرایا گیا: پولیس

کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’مشترکہ ٹیم نے ایک در انداز کو مار گرایا علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے‘۔

کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس
کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمر کے ضلع کپوارہ کے سید پورہ علاقے میں گزشتہ شب لائن آف کنٹرول پر ایک عدم شناخت در انداز کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ شب کپوارہ پولیس کے ذریعے تیار کردہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سید پورہ اگلے علاقے میں در اندازی کی کوشش کرنے والوں کے ایک گروپ کو روکا‘۔


کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ’مشترکہ ٹیم نے ایک در انداز کو مار گرایا علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔