ہندوستان میں شرح بے روزگاری 4 مہینے کی اعلیٰ سطح پر پہنچی

دسمبر میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.9 فیصد ہو گئی ہے جو کہ نومبر ماہ میں 7 فیصد تھی، دسمبر کی یہ شرح اگست میں 8.3 فیصد کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی شرح بے روزگاری دسمبر میں چارہ ماہ کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی۔ دسمبر میں بے روزگاری شرح بڑھ کر 7.9 فیصد ہو گئی ہے جو کہ نومبر ماہ میں 7 فیصد تھی۔ دسمبر کی یہ شرح اگست میں 8.3 فیصد کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ غور طلب ہے کہ مئی 2021 میں ہندوستان میں شرح بے روزگاری سب سے زیادہ درج کی گئی تھی۔

سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر میں شہری بے روزگاری شرح بڑھ کر 9.3 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ مہینے میں 8.2 فیصد تھی۔ اس کے علاوہ دیہی شرح بے روزگاری 6.4 فیصد سے بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔ سی ایم آئی ای کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی جانکاری کے مطابق اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں اور صارفین کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔