انڈین یونین مسلم لیگ کا کرناٹک میں انڈیا الائنس کی حمایت کا اعلان

انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرناٹک کی کل 28 لوک سبھا حلقوں میں انڈیا الائنس کے تمام امیدواروں کی حمایت کرنے اور انہیں کامیاب کرانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انڈین یونین مسلم لیگ، علامتی، تصویر آئی اے این ایس
انڈین یونین مسلم لیگ، علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لوک سبھا انتخابات کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ نے کرناٹک میں انڈیا الائنس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے اس حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس کا مقصد مرکز میں کانگریس و سیکولر انڈیا الائنس کی حکومت کا قیام بتایا ہے۔

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کرناٹک کمیٹی کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی نیشنل کمیٹی کی ہدایات کے مطابق کرناٹک کی ریاستی کمیٹی نے متفقہ طور پر کرناٹک کی کل 28 لوک سبھا حلقوں میں انڈیا الائنس کے تمام امیدواروں کی حمایت کرنے اور کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پارٹی ریاستی صدر این جاوید اللہ نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ قومی سظح پر انڈیا الائنس کی حمایت کررہی ہے۔ لہذا کرناٹک ریاستی کمیٹی نے بھی کرناٹک کے تمام لوک سبھا حلقوں میں انڈیا الائنس کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کے مرکز میں کانگریس اور انڈیا اتحاد کی قیادت میں ایک سیکولر حکومت قائم ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 26اپریل اور 7مئی 2024 کودو مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔