ہند نژاد خاتون خلاباز سنیتا ولیمس نے رقم کی تاریخ، تیسری بار خلا کے لیے بھری پرواز
ناسا کے خلائی مسافروں کو لے جا رہا یہ اسپیس کیپسول جمعرات کی شب 9.45 بجے تک آربٹنگ اسپیس لیباریٹریز پر پہنچ جائے گا۔
بوئنگ اسٹارلائنر کا پہلا ’کرو مشن‘ کامیابی کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس میں ہند نژاد کی امریکی خلائی مسافر سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور سوار ہیں۔ ناسا کی طرف سے جمعرات کو یہ جانکاری دی گئی۔ ناسا کے خلائی مسافروں کو لے جا رہے اس اسپیس کیپسول کے جمعرات کی شب 9.45 تک آربٹنگ اسپیس لیباریٹریز پر پہنچنے کا امکان ہے۔
امریکی اسپیس ایجنسی کی طرف سے یہ جانکاری بھی دی گئی ہے کہ اسٹارلائنر اسپیس اسٹیشن ہارمونی ماڈیول پر ڈاک کرے گا۔ ناسا کی طرف سے سنیتا کا انتخاب 1998 میں خلائی مسافر کی شکل میں کیا گیا تھا۔ اب تک وہ دو مرتبہ خلا میں جا چکی ہیں۔ یہ تیسری بار ہے جب سنیتا خلائی سفر پر گئی ہیں۔
ناسا کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 50 گھنٹے اور 40 منٹ کے ریکارڈ کے ساتھ سنیتا ولیمس نے سب سے زیادہ اسپیس واک (خلاء میں سفر) کرنے کے ریکارڈ کو قائم رکھا ہے۔ سنیتا امریکہ کی نیوی کیپٹن کا بھی عہدہ سنبھال چکی ہیں اور انھوں نے اب تک مجموعی طور پر 322 دن خلاء میں گزارے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹارلائنر مشن کا مقصد ناسا کے مستقبل کے مشن کے لیے خلائی مسافروں اور کارگو کو زمین کے ذیلی مدار میں لے جانا ہے۔ اس اسپیس فلائٹ کا مقصد یہ ثابت بھی کرنا ہے کہ خلائی طیارہ آسانی سے منصوبہ بند طریقے کے ساتھ اسپیس اسٹیشن تک جا سکتے ہیں اور آ سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔