انتخابی نتائج پر پرینکا گاندھی کا جذباتی پیغام، 'یوپی کانگریس کے ساتھیوں کو میرا سلام، آپ جھکے نہیں، رکے نہیں‘

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’یوپی کانگریس کے اپنے تمام ساتھیوں کو میرا سلام۔ میں نے آپ کو دھوپ اور گردوغبار میں محنت کرتے دیکھا، آپ جھکے نہیں، نہیں رکے، آپ نے مشکل سے مشکل وقت میں لڑنے کا حوصلہ دکھایا‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوران اتر پردیش میں انڈیا اتحاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 میں سے 43 سیٹیں اپنے نام کر لیں۔ وہیں، بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف 33 نشستوں تک محدود رہ گئی۔ نتائج کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’یوپی کانگریس کے اپنے تمام ساتھیوں کو میرا سلام۔ میں نے آپ کو دھوپ اور گردوغبار میں محنت کرتے دیکھا، آپ جھکے نہیں، آپ رکے نہیں، آپ نے مشکل سے مشکل وقت میں لڑنے کا حوصلہ دکھایا۔ آپ پر تشدد کیا گیا، آپ پر جھوٹے مقدمات لگائے گئے، آپ کو جیل میں ڈالا گیا، آپ کو بار بار نظر بند کیا گیا لیکن آپ خوفزدہ نہیں ہوئے۔ ڈر کے مارے کئی لیڈر نکل گئے، آپ ڈٹے رہے۔‘‘


کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا، ’’مجھے آپ پر اور یوپی کے باشعور لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے اس ملک کی گہرائی اور سچائی کو سمجھا اور ہمارے آئین کو بچانے کے پختہ پیغام کو پورے ملک تک پھیلایا۔

انہوں نے مزید لکھا، ’’آپ نے آج کی سیاست میں ایک پرانا آئیڈیل دوبارہ قائم کیا ہے کہ عوام کے مسائل سب سے اہم ہیں، ان سے انکار کی قیمت بھاری ہے۔ الیکشن عوام کے ہوتے ہیں، عوام ہی لڑتے ہیں، عوام ہی جیتتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔