ہندوستانی فوج نے کی چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کی تردید

فوج نے کہا ہے کہ یہ مضمون غلطیوں اور گمراہ کن معلومات سے بھرا ہوا ہے۔ فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے ٹوٹنے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: فوج نے لداخ سے متصل سرحد پر چین کے ساتھ معاہدوں کے ٹوٹنے اور دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات سے متعلق شائع ایک آرٹیکل کو اسے جھوٹے حقائق اور گمراہ کرنے والا قرار دیا ہے۔ آج جاری ایک بیان میں فوج نے کہا کہ اس نے بدھ کے روز ایک انگریزی روزنامہ میں شائع ہونے والے مضمون ’ہندوستان چین کے درمیان دوبارہ جھڑپ اور مشرقی لداخ میں پی ایل اے کی واپسی‘ کا نوٹس لیا ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ یہ مضمون غلطیوں اور گمراہ کن معلومات سے بھرا ہوا ہے۔ فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے ٹوٹنے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق التوا میں پڑے ہوئے قضیہ کو حل کرنے کے لئے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ زمینی سطح پر حالات پہلے جیسے ہی ہیں اور ہندوستانی فوج چینی فوجوں کی سبھی سرگرمیوں پر لگاتار نظر رکھے ہوئے ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ یہ مضمون حقائق پر مبنی نہیں ہے اور وہ اس کی سختی سے تردید کرتی ہے۔


اطلاعات کے مطابق میڈیا میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں دعوی کیا گیا ہے کہ چینی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ کچھ مقامات سے دراندازی کی ہے اور کم از کم ایک مقام پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔