ہندوستان اور انڈونیشیا نے انسداد دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی

ہندوستان اور انڈونیشیا نے میٹنگ کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جامع اور پائیدار طریقے سے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

user

یو این آئی

ہندوستان اور انڈونیشیا نے جمعہ کو جکارتہ میں انسداد دہشت گردی پر اپنے مشترکہ ورکنگ گروپ کی چھٹی میٹنگ کی۔اجلاس میں دونوں فریقین نے دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور مظاہروں کی شدید مذمت کی اور اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (انسداد دہشت گردی) نے کی۔ جب کہ انڈونیشیا کی طرف کی قیادت بین الاقوامی تعاون کے لیے انسداد دہشت گردی کی قومی ایجنسی کی نائب، آندھیکا کریسانایودھانتو نے کی۔


جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور انڈونیشیا نے میٹنگ کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جامع اور پائیدار طریقے سے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریق  نے سرحد پار دہشت گردی کے لیے پراکسی دہشت گردوں کے استعمال کی بھی مذمت کی۔

دونوں ممالک نے ملکی، علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرے کی تشخیص پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کی جانب سے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال، دہشت گردی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے غلط استعمال، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منظم جرائم اور دہشت گردی کے درمیان گٹھ جوڑ سے متعلق انسداد دہشت گردی کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ، اے آر ایف اور آسیان جیسے علاقائی، عالمی اور کثیر جہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔


جاری انسداد دہشت گردی تعاون ہندوستان-انڈونیشیا شراکت داری کا ایک اہم پہلو ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے نئی دہلی میں انسداد دہشت گردی پر جے ڈبلیو جی کی ساتویں میٹنگ باہمی طور پر مناسب تاریخ پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔