ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں ہوگا اضافہ، جنگی جہازوں کے لیے ’استر مارک-1‘ میزائلوں کے پروڈکشن کو ملی منظوری

میزائل بنانے کے لیے ڈی آر ڈی او اور بی ڈی ایل کو ذمہ داری ملی ہے۔ 130 کیلومیٹر کی دوری پر مار کرنے والی استر مارک-2 میزائل کا ٹسٹ بھی جلد ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فضائیہ جلد ہی سکھوئی-30 اور تیجس جیسے جنگی جہازوں کے لیے استر مارک-1 میزائلوں کا استعمال کرنے والی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میزائل ہندوستان میں ہی بنے گی۔ ہندوستانی فضائیہ نے ملک میں 200 استر مارک 1 میزائلیں بنانے کے لیے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کو منظوری دے دی ہے۔ یہ میزائل ہوا میں ہی دشمن کو مار گرانے میں اہل ہے۔ اسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بنایا ہے اور بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) اس کی پیداوار کرے گی۔

فضائیہ کے ڈپٹی چیف ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے حال ہی میں حیدر آباد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بی ڈی ایل کو میزائل بنانے کی منظوری دی تھی۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس ایکیوزیشن کونسل نے 2900 کروڑ روپے سے زیادہ کے اس منصوبہ کو 23-2022 میں منظوری دی گئی تھی۔ سبھی ٹسٹ اور ڈیولپمنٹ کام پورا ہونے کے بعد اب اس کی پیداوار کو منظوری دی گئی ہے۔


 ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فضائیہ دھیرے دھیرے استر پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اب وہ 130 کیلومیٹر کی دوری پر مار کرنے والی استر مارک-2 میزائل کا ٹسٹ بھی کرنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ 300 کیلومیٹر تک مار کرنے والی لمبی دوری کی استر میزائل کے ٹسٹ اور اس کے ڈیولپمنٹ پر بھی عمل درآمد ہو رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں ڈی آر ڈی ایل کا اہم کردار ہے۔

استر میزائل کو روسی گروپ کے سکھوئی-30 اور ملکی تیجس جنگی جہاز دونوں پر تعینات کیا جائے گا۔ ہندوستانی فضائیہ میزائلوں کے لیے کئی ملکی منصوبوں میں مدد کر رہی ہے۔ اس طرح کی تین سے چار منصوبے جلد ہی مکمل ہونے والے ہیں۔ ان میں ہوا سے زمین پر مار کرنے والی میزائلیں بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔