راہل اور پرینکا نے آگرہ - لکھنؤ ایکسپریس وے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا
لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ میں بہت سے لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پرہولناک حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزوکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا یوپی میں گجرات جیسا کھیل ہوگا؟
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں سات لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میں تمام زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔‘‘
دوسری جانب پرینکا گاندھی نے کہا کہ لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ میں بہت سے لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ خدامرحوم کی روح کو سکون دے۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔