ہندوستان پہلے سے دس گنا آکسیجن تیار کر رہا ہے: مودی

پی ایم مودی نے بتایا کہ "آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، عام دنوں میں ہم ایک دن میں 900 ٹن مائع طبی آکسیجن تیار کرتے تھے۔ اب یہ 10 گنا سے زیادہ بڑھ کر تقریباً روزانہ تقریباً 9500 ٹن آکسیجن پیدا ہو رہی ہے

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ آکسیجن کی طلب میں اچانک اضافے کے بعد کورونا کی دوسری لہر میں 10 گنا آکسیجن تیار کی جا رہی ہے، اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے آج کہا کہ قوم اس وبا کے دوران فوجیوں اور کورونا واریئرس نے جو کام ہے اس کے لئے ملک انہیں سلام پیش کرتا ہے۔ اتنی بڑی مصیبت دنیا میں سو سال بعد آئی ہے، ایک صدی کے بعد اتنا بڑا بحران! لہذا، کسی کو بھی ایسے کام کا تجربہ نہیں تھا۔ اس کے پس پردہ اہل وطن کا جذبہ اور عزم ہے۔ اسی وجہ سے ملک نے ایسا کام کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ "آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، عام دنوں میں ہم ایک دن میں 900 ٹن مائع طبی آکسیجن تیار کرتے تھے۔ اب یہ 10 گنا سے زیادہ بڑھ کر تقریباً روزانہ تقریباً 9500 ٹن آکسیجن پیدا ہو رہی ہے۔ ہمارے واریئرس اس آکسیجن کو ملک کے دور درازعلاقوں میں پہنچا رہے ہیں۔


پی ایم مودی نے بتایا کہ جب کورونا کی دوسری لہر آئی تو اچانک آکسیجن کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا، یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا، میڈیکل آکسیجن کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ آکسیجن ٹینکر زیادہ تیز چلے۔ یہاں تک کہ اگر ایک چھوٹی سی غلطی بھی کرتے ہیں تو اس میں ایک بہت ہی بڑے دھماکے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ملک کے مشرقی علاقوں میں صنعتی آکسیجن تیار کرنے والے بہت سے پلانٹ ہیں، وہاں سے آکسیجن کو دوسری ریاستوں میں لے جانے میں کئی دن لگتے ہیں۔ ملک کے سامنے آئے اس چیلنج سے ملک کی مدد کی کرائیوجینک ٹینکر چلانے والے ڈرائیوروں نے، آکسیجن ایکسپریس نے، ائر فورس کے پائلٹ۔ ایسے بہت سے لوگوں نے جنگی سطح پر کام کیا اور ہزاروں اور لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔