ہندوستان تکثیریت اور کئی برادریوں کے اتحاد کا ملک ہے، اسے ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا: وزیر اعلیٰ سدارمیّا
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں بلکہ تکثیریت کا اور کئی برادریوں کے اتحاد کا ملک ہے۔ ہم کہتے رہے ہیں کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا
بنگلورو: نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے ہندوستان و ہندو راشٹر سے متعلق بیان پر بی جے پی کے اعتراض پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں بلکہ تکثیریت کا اور کئی برادریوں کے اتحاد کا ملک ہے۔ ہم کہتے رہے ہیں کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا۔
دراصل ملک کے ہندو راشٹر ہونے کے تعلق سے امرتیہ سین نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں ہے۔ ان کے اس بیان پر بی جے پی نے اعتراض کیا تھا، جس پر وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر نہیں بنایا جا سکتا۔ بدھ (26 جون) کو ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے ایک بنگالی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں ہے، یہ لوک سبھا الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ ہر الیکشن کے بعد تبدیلی کی توقع کرتے ہیں۔ پہلے جو کچھ بھی ہوا (بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کے دوران)، لوگوں کو بغیر مقدمہ چلائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنا اور امیر اور غریب کے درمیان فرق کو بڑھانا، اب بھی جاری ہے۔ یہ روکنا ہو گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔