زلزلہ سے تباہ ترکیے کی طرف ہندوستان نے مدد کے لیے بڑھایا ہاتھ، وزیر اعظم دفتر میں میٹنگ کے بعد فیصلہ

پی ایم مودی کی طرف سے ترکیہ کی ہر ممکن مدد کا اعلان کیا گیا، اس کے بعد وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے فوری راحتی ترکیبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ساؤتھ بلاک میں ایک میٹنگ کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویرGettyImages

user

قومی آواز بیورو

ترکیے (پرانا نام ترکی) میں شدید زلزلہ کی وجہ سے ہر طرف تباہی کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے اور سینکڑوں زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان ترکیہ کو زلزلہ سے نمٹنے کے لیے ہندوستان نے بھی اپنی مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی دواؤں اور راحتی اشیا کا ذخیرہ بھی بھیجا جا رہا ہے۔ راحتی اشیا بھیجنے سے متعلق پیر کو پی ایم او (وزیر اعظم دفتر) میں اہم میٹنگ ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اس آفت میں ترکیہ کی ہر ممکن مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے فوری راحتی ترکیبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ساؤتھ بلاک میں ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ این ڈی آر ایف کے بچاؤ دستہ کے ساتھ ہی طبی ٹیم راحتی سامان کے ساتھ فوراً ترکیہ بھیجے جائیں گے۔


ہندوستان کی طرف سے بھیجی جا رہی ٹیم میں خصوصی طور سے تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ اور ضروری سامان کے ساتھ 100 اہلکاروں والی این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں تلاشی اور بچاؤ کام کے لیے زلزلہ متاثرہ علاقے میں جانے کے لیے تیار ہیں۔ ضروری ادویات، تربیت یافتہ ڈاکٹرس اور پیرامیڈکس کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔