صرف ’انڈیا‘ اتحاد حکومت کے تحت ہی ہندوستان تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کر سکتا ہے: کانگریس

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم آپ کو یہ سب کبھی نہیں بتائیں گے کہ 2012 سے 2021 تک ملک میں پیدا ہونے والا 40 فیصد سے زیادہ سرمایہ صرف ایک فیصد آبادی کے پاس گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

 کانگریس نے اقتصادی عدم مساوات کے معاملے پر منگل (23 اپریل) کو مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کو تیز اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے اور صرف ’انڈیا‘ اتحاد حکومت کے تحت ہی ہندوستان تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کر سکتا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں زیادہ تر عوامی اثاثے اور وسائل ایک یا دو کمپنیوں کو بیچے گئے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم آپ کو یہ سب کبھی نہیں بتائیں گے کہ 2012 سے 2021 تک ملک میں پیدا ہونے والا 40 فیصد سے زیادہ سرمایہ صرف ایک فیصد آبادی کے پاس گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مجموعی جی ایس ٹی کا تقریباً 64 فیصد غریب، نچلے ​​اور متوسط ​​طبقے سے آتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں زیادہ تر عوامی اثاثے و وسائل ایک یا دو کمپنیوں کو فروخت کیے گئے ہیں۔


جے رام رمیش کے مطابق اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت میں بڑھتی ہوئی اجارہ داریوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ آج ملک کی صورت حال یہ ہے کہ صرف 21 ارب پتیوں کے پاس 70 کروڑ ہندوستانیوں سے زیادہ دولت ہے۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا ہے کہ ہندوستان کو تیز اور بہت زیادہ جامع اقتصادی و پائیدار ماحولیاتی ترقی کی ضرورت ہے اور یہ ترقی صرف ’انڈیا‘ اتحاد ہی کرسکتا ہے اور کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔