سوشل میڈیا پر بہار پولیس کی بڑھ رہی مقبولیت، سرکاری محکموں کے فالووَرس معاملہ میں بہار پولیس سرفہرست
بہار پولیس کے ذریعہ منگل کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فیس بک پر بہار پولیس 7 لاکھ 12 ہزار فالووَرس کے ساتھ ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔
سوشل میڈیا کے اس دور میں پولیس محکموں کی بھی مقبولیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس پر ملک کی سبھی ریاستوں کی پولیس کا اپنا ہینڈل موجود ہے جس پر مختلف طرح کی جانکاریاں اور بیداری سے متعلق مواد ڈالے جاتے رہے ہیں۔ 30 جولائی (منگل) کو بہار پولیس نے اس تعلق سے ایک اعداد و شمار جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملکی سطح پر بہار پولیس ریاست کے سرکاری محکموں کے فالووَرس معاملہ میں پہلے مقام پر ہے۔ اتنا ہی نہیں، فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس پر فالووَرس کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو بہار پولیس ٹاپ-5 کی فہرست میں پانچویں مقام پر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ باہر پولیس کے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر 1.3 ملین سے زیادہ فالووَرس ہیں۔ سوشل میڈیا پر فالووَرس کی تعداد کے حوالے سے کیرالہ ملک میں سرفہرست ہے۔
بہار پولیس کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق فیس بک پر بہار پولیس کے 7 لاکھ 12 ہزار فالووَرس ہیں۔ ملکی سطح پر دیکھا جائے تو اس معاملے میں بہار کو تیسرا مقام حاصل ہے۔ بہار پولیس کے فیس بک صفحہ کی رسائی 90 لاکھ 30 ہزار تھی، ساتھ ہی فالووَرس کی تعداد میں 60 ہزار 893 کا اضافہ ہوا ہے۔ بہار پولیس کے انسٹاگرام کی رسائی 23 لاکھ سے زیادہ رہی اور فالووَرس کی تعداد میں 10146 کا اضافہ ہوا ہے۔ ’ایکس‘ کی بات کی جائے تو اس کی رسائی گزشتہ جون ماہ میں 30 لاکھ سے زیادہ رہی۔
بہار پولیس کا کہنا ہے کہ پرو-ایکٹیو پولیسنگ کے ساتھ جرم کے خلاف زیرو ٹولرنس کی پالیسی کے سبب عام لوگوں کا بہار پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ نتیجہ کار ریاست میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیگر سرکاری محکموں/اداروں کے مقابلے اب بہار پولیس سب سے زیادہ فالووَرس والا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس پر تقریباً 13 لاکھ 8 ہزار فالووَرس کے ساتھ بہار پولیس اب ریاست میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ان تینوں پلیٹ فارمز پر فالووَرس کی تعداد کو دیکھا جائے تو فیس بک پر 7 لاکھ 12 ہزار، انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار اور ایکس پر 4 لاکھ 70 ہزار فالووَرس ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پولیس کی مقبولیت کے معاملے میں پہلے مقام پر کیرالہ ریاست ہے۔ اس ریاست کی پولیس کے فیس بک پر 1.9 ملین، انسٹاگرام پر 1.3 ملین اور ایکس پر 4 لاکھ 62 ہزار 300 فالووَرس ہیں۔ دوسرے مقام پر اتر پردیش پولیس ہے۔ اس کے فیس بک پر 4 لاکھ 7 ہزار، انسٹاگرام پر 1 لاکھ 57 ہزار اور ایکس پر 3.4 ملین فالووَرس ہیں۔ تیسرے مقام پر مہاراشٹر پولیس ہے جس کے فیس بک پر 35 ہزار، انسٹاگرام پر 8 لاکھ 4 ہزار اور ایکس پر 9 لاکھ 32 ہزار 300 فالووَرس ہیں۔ چوتھا مقام دہلی پولیس کو حاصل ہے جس کے فیس بک پر 1 لاکھ 49 ہزار، انسٹاگرام پر 4 لاکھ 36 ہزار اور ایکس پر ایک ملین فالووَرس ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔