گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 27254 معاملے، 219 افراد فوت
قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 22 بڑھ کر 390 ہو گئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1412760 ہو گئی ہے۔ اب تک یہاں 25083 کورونا کے مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں مسلسل چوتھے دن کمی درج کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27254 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں اموات کی تعداد بھی کافی کم درج کی گئی ہے۔ ملک میں اتوار کو 53 لاکھ 38 ہزار 945 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 74 کروڑ 38 لاکھ 37 ہزار 643 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 219 افراد کی موت ہوئی ہے، جو کہ گزشتہ کئی دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 442874 ہو گئی ہے۔
اس دوران 27254 لوگوں کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹو آئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار 175 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37687 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 32 ہو گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کے معاملے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد رہ گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 10652 سے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 269 ہو گئے ہیں۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.54 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے لحاظ سے کیرالہ ملک میں ابھی بھی پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 9537 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 222815 رہ گئی ہے۔ وہیں 29710 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4130065 ہو گئی ہے جبکہ مزید 67 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22551 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹرمیں ایکٹو کیسز 51244 رہ گئے ہیں جبکہ 46 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138142 ہو گئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 22 بڑھ کر 390 ہو گئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1412760 ہو گئی ہے۔ اب تک یہاں 25083 کورونا کے مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 16 کم ہوکر 16683 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37504 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2907548 مریض صحت ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 74 بڑھ کر 16473 ہوگئی ہے اور مزید 22 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35168 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2580686 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گجرات بی جے پی کا منگیری سپنا… اعظم شہاب
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 بڑھ کر 15110 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2000877 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13998 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کم ہوکر 8187 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے دوسرے دن 10 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18577 ہوگئی ہے اور اب تک 1530144 مریض ہیں بازیاب ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 5258 رہ گئے ہیں جبکہ یہاں اب تک 3895 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں 652398 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔