تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری، ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 98.12 روپے
گزشتہ چار مئی سے دہلی میں پٹرول 1.40 روپے اور ڈیزل 1.63 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ان آٹھ دنوں میں سے چھ دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بقیہ دو دن قیمتیں مستحکم رہیں۔
ئی دہلی: پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 27 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافے کے ساتھ 82.36 روپے فی لیٹر رہی۔
گزشتہ چار مئی سے دہلی میں پٹرول 1.40 روپے اور ڈیزل 1.63 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ان آٹھ دنوں میں سے چھ دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بقیہ دو دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 26-26 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 98.12 روپے، چنئی میں 93.62 روپے اور کولکتہ میں 91.92 روپے ہوگیا۔
ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 31 پیسے بڑھ کر 89.48 روپے، چنئی میں 29 پیسے اضافے کے ساتھ 87.25 روپے اور کولکاتہ میں 30 پیسے بڑھ کر 85.20 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔
شہر کا نام ۔۔۔۔ ۔ پٹرول۔۔۔۔۔۔ ڈیزل۔
دہلی ——— 91.80 ——— 82.36
ممبئی ۔—— 98.12 ——— 89.48
چنئی ———93.62 ———87.25
کولکاتا ———91.92 ——— 85.20
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔