آندھرا پردیش میں آکسیجن وقت پر نہیں پہنچی اور ہو گئی 11 مریضوں کی موت
آکسیجن سپلائی میں آئی رکاوٹ کی وجہ سےآندھرا کےایک سرکاری اسپتال میں 11 مریضوں کی موت ہو گئی ، وزیر اعلی نے جانچ کا حکم دیا ہے۔
آندھرا کے تروپتی شہر میں ایک سرکاری اسپتال میں پیر کو دیر رات آئی سی یو کےاندر آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ آنے کی وجہ سے کم از کم کورونا کے11 مریضوں کی موت ہو گئی ۔اس واقعہ کے بعد اسپتال میں خوف پھیل گیا ۔
اے بی پی نیوز کےمطابق آکسیجن سیلنڈر کودوبارہ بھر کر لوڈ کرنے میں پانچ منٹ کا وقت لگا لیکن اس بیچ آکسیجن کی کمی ہوگئی اوراس کمی کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی موت ہو گئی۔ چتور کے ضلع افسر نراین نے اے بی پی کو بتایا کہ ’’آکسیجن کی سپلائی پانچ منٹ کے اندر بحال ہو گئی اور سب کچھ نارمل ہو گیا جس کی وجہ سے ہم زیادہ مریضوں کی زندگی بچا سکے۔‘‘ خبروں کے مطابق 30 ڈاکٹروں کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنےکے لئے فوری طور پر آئی سی یو میں بھیجا گیا ہے۔
ضلع افسر نے بتایا کہ اسپتال میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے دوسری جانب ریاست کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نےاس حادثہ پر گہرے غم کو اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ضلع کلیکٹر سے بات کی اور حکم دیا کہ واقعہ کی تفصیلی جانچ کی جائے۔
ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس قہر کے بیچ یہ خبریں بھی عام ہیں کہ اسپتالوں میں آکسیجن اور دواؤں کی قلت ہے۔ریاستی حکومتیں اس قلت کےلئے مرکز کوذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں اور ان کی تنقید کر رہی ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔