منی پور میں فوج نے کوکی باغی گروپ سے میتئی کے 5 نوجوانوں کو بچایا

فوج اور آسام رائفلز کے اہلکاروں نے میتئی برادری کے پانچ نوجوانوں کو بازیاب کرایا، جنہیں دو دن قبل کوکی انتہا پسند نے اغوا کیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منی پور، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امپھال: فوج اور آسام رائفلز کے اہلکاروں نے میتئی برادری کے پانچ نوجوانوں کو بازیاب کرایا ہے جنہیں دو دن قبل کوکی انتہا پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ امپھال میں ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ فوج اور آسام رائفلز کے اہلکاروں نے امپھال مشرقی ضلع کے ینگانگ پوکپی پولیس اسٹیشن کے تحت گوالتابی گاؤں سے پانچ نوجوانوں کو بچایا گیا۔

کوکی انتہا پسندوں نے مبینہ طور پر نوجوان کو ہفتے کی شام اس وقت اغوا کیا جب وہ ایک آٹورکشا میں سفر کر رہے تھے۔ تاہم کوکی انتہا پسندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانچ نوجوانوں کو امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے وسیع تر مفاد میں رہا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔