یکساں سول کوڈ بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کا شگوفہ: اکھلیش

اکھلیش یادو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی پر جواب نہیں ہے اس لئے وہ یکساں سول کوڈ کی بات کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے حکمراں جماعت پر یکساں سول کوڈ کا شگوفہ پھونکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی پر جواب نہیں ہے اس لئے وہ یکساں سول کوڈ کی بات کر رہی ہے۔

ایس پی سربراہ آج اسٹیٹ ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں کمیرا چیتنا فاونڈیشن کے ذریعہ ذات پر مبنی مردم شماری کی ضرورت پر منعقد سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹر سونے لال پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہوجن سماج کے لئے دلتوں، پچھڑوں، کمیرا سماج کے لئے جدوجہد کی۔ ان کے راستے پر چل کر اور حق و احترام کے لئے پرعزم ہوکر ہم ان کے سپنوں کو پورا کرسکتے ہیں۔


ریاستی حکومت کے ترقی کے دعووں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں جو مفاہمتی خطوط پر دستخط ہوئے تھے وہ زمین پر نہیں اترے۔ اعداد بتاتے ہیں ہیں کہ جہاں سماج وادی پارٹی حکومت میں اوسط سالانہ گروتھ ریٹ 6.2 فیصد بتائی گئی وہیں بی جے پی حکومت میں یہ 3.2 فیصد پر ٹک گیا۔ بی جے پی اقتدار میں نہ تو نئی انڈسٹریاں لگائی گئیں اور نہ ہی غریبوں کے گھر خوشحالی آئی ہے۔ مینوفیکچرنگ کے بس سپنے ہی دکھائے گئے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کے بجائے کسانوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کے بنیاد مسائل پر بات نہیں ہو رہی ہے۔ آلو اور دھان برباد ہوگیا۔ بی جے پی حکومت نے گیہوں کی خرید نہ کر کے پرائیویٹ کمپنیوں کو خریدوا دیا ہے۔ بی جے پی کو محض اقتدار کا حریص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پچھڑوں، دلتوں، اقلیتوں کا حق چھین کر اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے۔ بی جے پی ملک کو پیچھے لے جا رہی ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) یکساں سول کوڈ کے خلاف ہے۔


اکھلیش نے ذات پر مبنی مردم شماری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سبھی ذاتیوں کو شمار نہیں کیا جائے گا تب تک ان کی شراکت داری کیسے طے ہوگی۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس بغیر کیسے ہوسکتا ہے۔ پچھڑا، دلت، اقلیت (پی ڈی اے) اتحاد کے سامنے این ڈی اے مقابلہ نہیں کرسکتا۔ بی جے پی جھوٹے نعروں سے گمراہ کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔