بہار میں محکمہ صحت کی حالت خستہ، اسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں ہو رہا علاج
صدر اسپتال کے ڈاکٹر کا جو بیان آیا ہے وہ ریاستی حکومت پر سوال کھڑے کرتا ہے، ڈاکٹر برجیش کمار نے کہا کہ کچھ مسائل کے سبب اسپتال میں بار بار بجلی کٹوتی ہوتی ہے۔
بہار میں ’سُشاسن بابو‘ نتیش کمار کے راج میں محکمہ صحت سے بدحالی کی تصویر سامنے آئی ہے۔ بی جے پی-جنتا دل یو حکومت میں محکمہ صحت کی صورت حال پر سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ بدحالی کی یہ تصویر سہسرام کے صدر اسپتال سے آئی ہے۔ اسپتال میں بجلی فراہمی ٹھپ ہونے سے ڈاکٹر ایمرجنسی وارڈ میں موبائل فون کی لائٹ سے مریضوں کا علاج کرتے دیکھے گئے۔ صدر اسپتال کے ڈاکٹر کا جو بیان آیا ہے وہ موجودہ حکومت پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ڈاکٹر برجیش کمار نے کہا کہ ’’کچھ مسائل کے سبب اسپتال میں بار بار بجلی کٹوتی ہوتی ہے۔ ہمیں ہر دن ایسے حالات سے نمٹنا پڑتا ہے۔‘‘
کورونا بحران کے دوران بہار کے اسپتالوں میں بدحال انتظامات کی تصویر سبھی نے دیکھی ہے۔ کورونا بحران کے دوران بی جے پی حکومتوں نے اسپتالوں کے انتظامات کو درست کرنے کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن حقیقت کیا ہے، اس خبر سے آپ انداز لگا سکتے ہیں۔ جس اسپتال میں علاج کے لیے ڈاکٹروں کو ٹارج کا استعمال کرنا پڑے اس اسپتال سے آپ کیا امید رکھ سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔