کرناٹک انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکا! ایم ایل سی وشوناتھ کانگریس میں شامل
ایم ایل سی وشوناتھ نے کہا کہ آج میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، اس کے پیچھے سیاسی وجوہات ہیں۔
نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل لیڈران کا بی جے پی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اب پارڑی کے ایم ایل سی اے ایچ وشوناتھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ایم ایل سی وشوناتھ نے کہا کہ آج میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، اس کے پیچھے سیاسی وجوہات ہیں۔
اس سے قبل ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹار بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ جگدیش شیٹار کو بی جے پی نے ٹکت سے محروم کر دیا تھا، لہذا وہ پیر کے روز بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی نے جیسے ہی اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی، ویسے ہی پارٹی میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی۔ ایک سابق نائب وزیر اعلیٰ سمیت کرناٹک بی جے پی کے تین ارکان اسملبی نے پارٹی سے کنارہ کر لیا ہے۔ ٹکٹ کاٹے جانے سے ناراض سابق ڈپٹی سی ایم لکشمن سوادی نے اور رکن اسمبلی ایم پی کمارسوامی نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو لگاتار جھٹکے لگ رہے ہیں۔ اب تک کئی بڑے لیڈر بی جے پی چھوڑ چکے ہیں۔ لگاتار لگ رہے جھٹکوں سے بی جے پی ہل گئی ہے اور اعلیٰ کمان اور ریاستی بی جے پی کے سینئر لیڈر حالات کو قابو میں کرنے میں مصروف ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔