اگرتلہ میں بی جے پی کارکنان نے کیا سی پی آئی ایم کے کارکنان کے گھروں پر حملہ

رپورٹس کے مطابق علاقے کے بی جے پی کے ڈیویژن صدر منتھو دیبناتھ نے کچھ بی جے پی کارکنان کے ساتھ حملے کی قیادت کی ہے اور خاص شکایتوں کے باوجود پولیس نے انھیں حراست میں نہیں لیا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ کے بدرگھاٹ اسمبلی حلقے کے شری پَلّی، سُبھاش پَلّی اور کبیراجٹِلّا حلقوں میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان پر مار پیٹ، موٹر سائیکلوں اور گھروں میں توڑ پھوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔

الزام ہے کہ بی جے پی کے کارکنان نے گزشتہ رات اور آج صبح سی پی آئی ایم کے کارکنان کے ساتھ مارپیٹ کی اور ان کی موٹر سائیکلوں اور گھروں میں توڑ پھوڑ کیا۔ پولیس نے مقامی باشندوں کے بیان کی بنیاد پر کچھ افراد کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے اور مجرموں کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں کافی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ رات راحت اشیاء تقسیم کی بابت کشیدگی شروع ہوئی اور ایک گروہ نے سی پی آئی ایم کے حامیوں کے گھروں پر حملہ کر دیا لیکن مقامی افراد کے سبب عوام موقع سے فرار ہو گئے۔ مبینہ طور پر وہ آج صبح دھار دار ہتھیار اور لاٹھی ڈنڈا لے کر موٹر سائیکل سے آئے اور سی پی آئی ایم کے حامیوں کے گھروں پر حملہ کیا جس کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

حملے کے وقت زیادہ تر گھروں میں مرد موجود نہیں تھے اور حملہ آوروں نے مبینہ طور پر پولیس کی موجودگی میں خواتین کے ساتھ مارپیٹ اور غلط برتاؤ کیا۔ لیکن اس معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق علاقے کے بی جے پی کے ڈیویژن صدر منتھو دیبناتھ نے کچھ بی جے پی کارکنان کے ساتھ حملے کی قیادت کی ہے اور خاص شکایتوں کے باوجود پولیس نے انھیں حراست میں نہیں لیا، جس کے سبب شہر میں تناؤ کا ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔