مئی ماہ میں پٹرول 3.87 روپے، ڈیزل 4.42 روپے ہوا مہنگا
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 29 پیسے اضافے کے ساتھ 94.23 روپے اور ڈیزل 28 پیسے بڑھ کر 85.15 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی قیمتیں ہر اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ مئی میں ان کی قیمتوں میں 16 دن اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 3.87 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 29 پیسے اضافے کے ساتھ 94.23 روپے اور ڈیزل 28 پیسے بڑھ کر 85.15 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی قیمتیں ہر اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شعر و ادب میں مسئلہ فلسطین کی گونج... معین شاداب
ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 100.47 روپے اور ڈیزل 92.45 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں ان کی قیمتوں میں 25۔ 25 پیسے کا اضافہ ہوا اور پٹرول 95.76 روپے اور ڈیزل 89.90 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکاتہ میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر 94.25 روپے اور ڈیزل 26 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں:۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈ یزل
دہلی ———94.23 ——85.15
ممبئی ——— 100.47 — 92.45
چنئی ——— 95.76 ——89.90
کولکتہ —— 94.25 ———88.00
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔