پاکستان میں عمران خان کی ہوا
پنجاب میں آئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جہاں عمران خان اور ان کی پارٹی میں جان پھونک دی ہے وہیں موجودہ برسر اقدار اتحاد کے لئے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔
پاکستان کے پنجاب میں 20 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں سے 15 نشستوں پر عمران خان کی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نے قبضہ کر لیا ہے۔ 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کی ہوا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے سیاسی مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
پنجاب میں آئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جہاں عمران خان اور ان کی پارٹی میں جان پھونک دی ہے وہیں موجودہ برسر اقدار اتحاد کے لئے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔ سیاسی طور پر اب یہ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شریف کے لئے صوبہ کا وزیر اعلی بنا رہنا مشکل ہو گیا ہے اور اب ان کی جگہ عمران خان کی پارٹی کے اتحادی چودھری پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بننے کے امکان قوی ہو گئے ہیں، کیونکہ اسمبلی دونوں اتحادوں کی تعداد میں فرق آ گیا ہے کیونکہ حمزہ شریف کی پارٹی اقلیت میں آ گئی ہے۔
ان نتائج کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک مرتبہ پھر عدم استحکام کے بادل منڈرانے لگے ہیں جس کا سیدھا اثر پاکستانی معیشت پر پڑتا نظر آ رہا ہے۔ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے اور آج کے دن پاکستان میں ایک ڈالر پاکستان کے 222 روپے کے برابر ہے۔ موجودہ حکومت نے قومی معیشت کو درست کرنے کے لئے کئی ضروری چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا پھر بھی معیشت پٹری پر آتی نظر نہیں آ رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس زبردست کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے لئے تازہ انتخابات کے دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کے اتحادی ساتھی شیخ رشید احمد نے فوری طور پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے تو آصف علی زرداری کو شکست کے لئے ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو دفن کر دیا ہے۔
واضح رہے عمران خان کی حکومت میں ان کی پارٹی کے ارکان نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ان کو اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا تھا۔ اقتدار کی بے دخلی کے بعد عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف امریکہ نے سازش کی اور موجودہ حکومت امپورٹید حکومت ہے۔ ان کا بیان لوگوں میں مقبول ہوا اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ان کی جیت نے اس پر مہر لگا دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔