کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سری نگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے۔

این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے سال رواں کے ماہ مئی میں سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں 15 پستول بر آمد ہونے کے سلسلے میں مارے گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سری نگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے۔ بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے 23 مئی کو سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ملی ٹنٹوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا تھا۔


کشمیر زون پولیس کے ایک ٹوئٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 15 پستول، 30 میگزین، 300 گولیاں اور ایک سائلنسر شامل تھے۔ بعد ازاں یہ کیس این آئی اے نے کو سونپا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔