اگر ہمیں مسائل سے آزادی چاہئے تو پہلے اس حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی: سیتارام یچوری

سیتارام یچوری نے کہا کہ آج ہم ملک میں جو لوٹ کھسوٹ دیکھ رہے ہیں، جو مہنگائی کی مار دیکھ رہے ہیں جو بدعنوانی دیکھ رہے ہیں ان سے آزادی کے لیے اس حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>اسکرین شاٹ</p></div>

اسکرین شاٹ

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگاریلی سے خطاب کرتے ہوئے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت کو برقرار رکھنا یہی ہماری آزادی ہے۔ ہمیں ان پارٹیوں کو کامیاب کرنا ہوگا جو ملک میں سیکولرازم اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک ساتھ آئی ہیں۔

ستارام یچوری نے کہا کہ ہمیں آزادی چاہئے، ہماری وہی آزادی جو ہمیں ہمارا آئین دیتا ہے۔ جس میں تمام مذاہب آزاد رہیں۔ ہمیں اس آزادی کی حفاظت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اسی آزادی کو حاصل کریں گے اور ا ن طاقتوں کو ہرائیں گے، مودی حکومت کو ہرائیں گے جو آج ہمارے ملک کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ سیتارام یچوری نے مزید کہا کہ آج ہم ملک میں جو لوٹ کھسوٹ دیکھ رہے ہیں، جو مہنگائی کی مار دیکھ رہے ہیں جو بدعنوانی دیکھ رہے ہیں ان سے اگر ہمیں آزادی چاہئے تو ہمیں پہلے اس حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی۔


سیتارام یچوری نے کہا کہ کلیوگ کے امرت کال میں  اتفاق سے زہر کا کلش (گھڑا) اچھے  لوگوں کے ہاتھ میں آگیا ہے اور امرت کا کلش برے لوگوں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔ اس امرت کے کلش کو ہمیں ان برے لوگوں کے ہاتھوں سے لانا ہے اور ملک کی عوا م کے فائدے کے لیے اس کا استعمال کرنا ہے۔ یہی امرت کال کا مطلب ہے۔ اور اگر اس امرت کو ہمیں حاصل کرنا ہے تو انڈیا الائنس کو کامیاب کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔