’سازش کر کے جیل بھیجا گیا تھا، طویل جنگ کے بعد آپ کے سامنے ہوں‘، وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ہیمنت کی سرگرمی شروع

ہیمنت سورین نے عوام سے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آپ کے دروازے تک پہنچنے کی کوشش کی، لیکن ان لوگوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ہمارے قدموں کو کچھ دیر کے لیے روک دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/HemantSorenJMM">@HemantSorenJMM</a></p></div>

ہیمنت سورین، تصویر@HemantSorenJMM

user

قومی آوازبیورو

ہیمنت سورین نے ایک بار پھر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انھوں نے اپنی سرگرمی بھی شروع کر دی ہے، یعنی سکریٹریٹ پہنچ کر اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس سے عین قبل ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ سازش کے تحت انھیں جیل بھیجا گیا تھا اور طویل جنگ لڑ کر وہ ایک بار پھر آپ (عوام) کے سامنے ہوں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو رفتار دے گی۔

ہیمنت سورین نے ویڈیو پیغام میں ریاستی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں آپ سبھی لوگوں نے مجھے ریاست کو ایک نئی سمت دینے کے لیے، آپ کی خدمت کرنے کا موقع دیا تھا۔ لیکن سازش کرنے والوں کو یہ ہضم نہیں کہ ایک قبائلی نوجوان اتنے اونچے عہدے پر رہے۔ بالآخر 31 جنوری کو ان لوگوں نے بے بنیاد الزامات پر جھوٹے مقدمات بنا کر مجھے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے ہٹنے کے لیے مجبور کر دیا۔ پانچ مہینے تک ان لوگوں نے مجھے الگ الگ طریقے سے طویل وقت تک جیل میں رکھنے کی کوشش کی۔ ہم بھی قانونی جنگ کا راستہ اختیار کیا۔


ہیمنت سورین نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر آپ نے ہمیں بھرپور تعاون دیا۔ آخر کار انصاف کے حکم سے آپ کے درمیان ہوں۔ بھگوان کے گھر میں اندھیر نہیں رہتا ہے۔ کہیں نہ کہیں آج آپ لوگوں کی دعا اور آپ کا آشیرواد ملا۔ جھارکھنڈ اتحاد کی جو مثال آپ نے پیش کی ہے، اس کے لیے ہم آپ کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم جھارکھنڈ ریاست اور یہاں کے قبائلی، پسماندہ، دلت، کسان، مزدور کی آواز ہیں۔ لڑ کر جھارکھنڈ لیا ہے، غریبوں کو کبھی کسی نے محبت سے کچھ نہیں دیا، انھیں ہمیشہ جنگ لڑنی پڑی ہے۔

ہیمنت سورین نے مزید کہا کہ جب آپ نے ہمیں خدمت کرنے کا موقع دیا تو ہم نے ہمیشہ آپ کے دروازے تک پہنچنے کی کوشش کی۔ لیکن ان لوگوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ہمارے قدموں کو کچھ دیر کے لیے روک دیا۔ ہم پھر سے آپ کے درمیان آ رہے ہیں۔ آپ کا حق آپ تک پہنچانے کی میری کوشش رہے گی۔ میرا ہر ایک فیصلہ یہاں کے حقیقی باشندوں، قبائلیوں، دبے کچلے، استحصال کے شکار پسماندہ طبقات کے لیے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔