میرے سیاسی حریف ہیں لیکن کوئی دشمن نہیں ہے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاست صرف نفرت اور تقسیم سے متعلق ہی کیوں ہے، یہ کہاں کہا گیا ہے کہ سیاسی طور پر اختلاف کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی ذاتی طور پر نفرت کرنی ہے‘۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ماننا ہے کہ ان کے سیاسی حریف ضرور ہیں لیکن ان کا کوئی دشمن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کہا گیا ہے کہ سیاسی طور پر اختلاف کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی ذاتی طور نفرت کرنی ہے، موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

عمر عبداللہ نے یہ ٹوئٹ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے ایک انٹرویو کے دوران ان کی تعریفیں کرنے کے رد عمل میں کیا۔ بتادیں کہ رویندر رینہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمر عبداللہ بطور ایک انفرادی شخصیت کے جموں وکشمیر کے لیڈروں میں ایک ہیرے کی حیثیت رکھتے ہیں۔


عمر عبداللہ نے اس کے رد عمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاست صرف نفرت اور تقسیم سے متعلق ہی کیوں ہے، یہ کہاں کہا گیا ہے کہ سیاسی طور پر اختلاف کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی ذاتی طور پر نفرت کرنی ہے‘۔

عمر عبداللہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میرے سیاسی حریف ہیں لیکن میرا کوئی دشمن نہیں ہیں‘۔ ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’میں رویندر رینہ کے ان الفاظ کے لئے ان کا مشکور ہوں لیکن یہ الفاظ ہمیں (سیاسی طور) ایک دوسرے کی مخالفت کرنے سے نہیں روکیں گے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔