میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار/&nbsp; تصویر: قومی آواز</p></div>

شرد پوار/ تصویر: قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی توجہ ہٹاتے ہیں۔

پوار نے کہا، ’’میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں۔ وہ مجھے اور ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنا کر مطمئن ہیں۔‘‘ مہاراشٹر میں پانچ مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ایسا اس لئے ہے تاکہ مودی یہاں زیادہ سے زیادہ انتخابی مہم چلا سکیں۔ اقتدار میں شامل لوگ پریشان ہیں۔‘‘


پوار نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بار بار کہہ رہے ہیں کہ اگر اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' اقتدار میں آتا ہے تو وہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن لائے گا، جو صرف سماجی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ پوار نے کہا، ’’ہم نے یہ کبھی نہیں کہا۔ یہ مودی کی تخلیق کردہ بات ہے۔

ریاست میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم مودی نے شرد پوار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا، ’’مہاراشٹر میں ایک 'بھٹکتی آتما' ہے، اگر اسے کامیابی نہیں ملتی ہے تو وہ دوسروں کے اچھے کاموں کو برباد کر دیتی ہے۔ مہاراشٹر اس کا شکار رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔