حیدر آباد: پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف یوتھ کانگریس کا انوکھا احتجاج
یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے شہر حیدر آباد میں پارٹی ہیڈکوارٹر ’گاندھی بھون‘ سے نامپلی مین روڈ تک کار کو رَسّی سے کھینچ کر مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔
حیدر آباد: پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تلنگانہ یوتھ کانگریس کی جانب سے انوکھا احتجاج کیاگیا۔یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے شہر حیدر آباد میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر ’گاندھی بھون‘ سے نامپلی مین روڈ تک کار کو رَسّی سے کھینچ کر یہ انوکھا احتجاج کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے لیڈر شیوا ریڈی نے کہاکہ ’’ملک میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کی ایسی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔‘‘
شیوا ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس کے 60 سالہ دور حکومت میں 60روپے پٹرول تھا، تاہم بی جے پی کے7سالہ دور میں پٹرول کی قیمت 100روپے سے تجاوز کرگئی۔انہوں نے مزید کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر ضروری اشیاء پر پڑاجو مہنگی ہوگئی ہیں۔یہاں تک کہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ریاستی حکومت کو چاہئے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ریاستی ٹیکس کو کم کرے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔شیوا ریڈی نے کہاکہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں کمی تک یہ احتجاج یوتھ کانگریس جاری رکھے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔