حیدر آباد: مشہور ’کلامندر اسٹور‘ میں 9 لاکھ روپئے کی چوری

چوری کی واردات اتوار کی شب پیش آئی جس کا پتہ پیر کی صبح اُس وقت ہوا جب اسٹاف نے دیکھا کہ اسٹور میں رکھی ہوئی نقد رقم غائب ہے۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

حیدر آباد: شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں واقع مشہور کلامندر اسٹور میں ایک سیکوریٹی گارڈ نے 9 لاکھ روپئے نقد رقم کی چوری کرلی۔ یہ چوری کی واردات اتوار کی شب پیش آئی جس کا پتہ پیر کی صبح اُس وقت ہوا جب اسٹاف نے دیکھا کہ اسٹور میں رکھی ہوئی نقد رقم غائب ہے۔ اس گارڈ جس کی شناخت مونی داس کے طور پر کی گئی ہے، جو اپنے خاندان کے ساتھ فرار ہے۔ اسٹور کے مالک کی شکایت پر کوکٹ پلی پولس نے معاملہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔

چوری کا ایک دیگر معاملہ شاد نگر اے ٹی ایم سنٹر پر پیش آیا ہے۔ اتوار کی شب کو ہی نامعلوم شخص نے دو اے ٹی ایم سنٹر کو توڑنے کی کوشش کی۔ جب رات میں مقامی پولس پٹرولنگ کر رہی تھی تو اس نے دیکھا کہ دو اے ٹی ایم ٹوٹی ہوئی حالت میں ہیں، تو جا کر دیکھا اور حقیقت حال کا پتہ چلا۔ شاد نگر سی آئی سری دھر کمار نے اس سلسلے میں ایک کیس رجسٹرڈ کیا ہے اور چوروں کو پکڑنے کے لیے سرگرمی بھی شروع کر دی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔