حیدرآباد: نمس کے 180 ڈاکٹروں اور نرسوں کو وظیفہ کی اسکیم میں شامل کرنے کے مطالبہ پر احتجاج

ڈاکٹروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کئی برسوں سے اس مسئلہ پر احتجاج کے باوجود ان کے مطالبہ کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈاکٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مشہور نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے 180 ڈاکٹروں اور نرسوں کو وظیفہ کی اسکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ اس اسپتال کے اسٹاف ارکان پانچ دنوں سے مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکل میں ڈالے بغیر دوپہر کے اوقات میں یہ احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کئی برسوں سے اس مسئلہ پر احتجاج کے باوجود ان کے مطالبہ کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض کو وظیفہ کی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بقیہ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جو تکلیف دہ بات ہے۔ ان احتجاجیوں نے پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس معاملہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔