سعودی عرب کے فٹ بال کھلاڑی مالا مال، ارجنٹائن کو شکست دینے پر ملے گی رولز رائس

سعودی  عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ قطر سے واپسی پر فیفا عالمی کپ میں کھیلنے والے ہر سعودی  کھلاڑی کو رولز رائس فینٹم پیش کی جائے گی

سعودی فٹبال ٹیم / Getty Images
سعودی فٹبال ٹیم / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت کو   فٹبال کی دینا میں سب سے بڑے سرپرائز کے طور پر دیکھا  جا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا الٹ پھیر قرار دیا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے درمیان 48 پوائنٹس کا فرق ہے اسی لئے اکثریت کو یہ توقع تھی کہ فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن سعودی عرب کو آسانی سے شکست دے گا۔ ارجنٹائن تین سال سے ناقابل شکست ہے اور 2022 کا ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ میں سے ایک ہے۔


شائقین خوشی کے مارے آسمان پر ہیں اور اسی طرح پورے سعودی عرب کے لوگ بھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، شاندار جیت کے بعد سعودی عرب کے ہر کھلاڑی کو ملک کے شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس تحفے میں دی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود قطر سے واپس آنے پر ہر کھلاڑی کو  رولز رائس فینٹم پیش کریں گے۔

ناقابل یقین فتح کے بعد حیران سعودیوں نے بے ساختہ رقص  شروع کر دیا تھا اور ریاض میں چلتی گاڑیوں کی کھڑکیوں سے اپنے ملک کا جھنڈا لہرایا۔

عرب نیوز کے مطابق بادشاہ نے شہزادے کی تجویز کے بعد ملک میں جشن کی تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔ رپورٹ میں سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین اور طلباء کو چھٹی دی گئی تھی۔ حیرت انگیز فتح حاصل کرنے سے پہلے سعودی عرب نے ورلڈ کپ کے صرف 3 میچ جیتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔