برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان 'ملِک' کی تباہ کاریاں، ہزاروں گھر بجلی سے محروم
برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 'ملک' نامی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے
لندن: برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 'ملک' نامی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ملک کے باعث شمالی علاقوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
طوفان کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے ہیں، بعض علاقوں میں میٹرو ٹرین سروس عارضی طور پر بند ہے جب کہ 62 ہزار سے زائد گھر بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ اسکاٹ لینڈکے علاقے ایبرڈین میں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں ہفتہ اور اتوار کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے، پولیس نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، خراب موسم کے سبب اسکاٹش پریمیئر لیگ کے میچز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اتوار کو طوفان کیری بھی اسکاٹ لینڈ سے ٹکرائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔